لاہورچڑیاگھر کا انتظام دوبارہ محکمے نے خود سنبھال لیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چڑیا گھر کا ٹھیکہ حاصل کرنیوالی نجی کمپنی نے ٹھیکہ چھوڑ دیا، انٹری ٹکٹ، پارکنگ سمیت دیگرسہولتوں کا انتظام دوبارہ چڑیا گھرانتظامیہ نے سنبھال لیا۔نجی کمپنی نے یکم جنوری 2025 کو چڑیا گھر کا ٹھیکہ 50 کروڑ روپے میں حاصل کیا تھا۔ نجی کمپنی کو چڑیاگھر میں انٹری ٹکٹ، پارکنگ سمیت دیگرسہولتوں کا ٹھیکہ دیا گیا تھا تاہم کمپنی نے 6 ماہ 16 دن کے بعد ٹھیکہ چھوڑ دیا ہے۔

نجی کمپنی ممکنہ طور پر 25 کروڑ روپے سے زائد رقم لاہورچڑیا گھر کا ٹھیکہ کی مد میں اداکرے گی،جبکہ بجلی کی بلوں سمیت دیگرواجبات بھی اداکرے گی۔لاہور چڑیاگھر انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چڑیا گھر کا انتظام انہوں نے خود سنبھال لیا ہے۔ حکام کے مطابق نجی کمپنی نے کیپٹووائلڈ لائف مینجمنٹ کمیٹی( سی ڈبلیوایم سی)کو ٹکٹوں کا ریٹ بڑھانے اورانٹری ٹکٹ کے ساتھ کسی دوسری ایک سہولت کا ٹکٹ لازمی دینے کی درخواست کی تھی جسے کمیٹی نے مسترد کردیا تھا۔کمیٹی کا موقف تھا کہ تفریح کے لیے آنیوالوں پر بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور سینیئرمنسٹر مریم اورنگزیب کا ویژن ہے کہ شہریوں کو سستی اور معیاری تفریح سہولیات فراہم کی جائیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap