لاہور (ویب ڈیسک) روایتی بیان بازی سے ہٹ کراب سیاستدان سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کررہے ہیں اور اب کی بار تحریک انصاف کے مونس الٰہی اورمسلم لیگ ن کی عظمیٰ زاہد بخاری بھی آمنے سامنے آگئےہیں۔
تفصیل کے مطابق مونس الٰہی نے ایک بورڈ کی تصویر شیئر کی ہے جس پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورپنجاب حکومت کا لوگو بھی موجود تھا، اس بورڈ پر لکھا پڑھا جاسکتا ہے کہ " مریم نواز مینٹل ہاسپٹل، چوٹی زیریں" ، ساتھ ہی سوال اٹھا یا کہ پاگل ہو گئی ہے ؟
سر گنگا رام چاہتے تو لاہور کے عجائب گھر، این سی اے، ایچیسن کالج، ہیلی کالج، لاہور کالج یونیورسٹی، ماڈل ٹاؤن اور کئی تعمیرات ان کے نام پر ہوتیں۔ مگر بڑے لوگ بڑے کاموں سے یاد رکھے جاتے ہیں #MadamThiefMinister کی طرح پہلے سے قائم سرکاری اداروں اور منصوبوں کے نام بدل کر اپنے نام…
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) July 14,2025