وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کابینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے زیر صدارت کابینہ اجلاس میں امن وامان سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاشی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے، کابینہ کی اقتصادی رابط کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق ہوگی۔

اجلاس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کو فیڈرل کانسٹیبلری کا نام دینے اور اس کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھانے سے متعلق بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap