انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکیہ کے صدر طیب ایردوان کی پارٹی اجلاس کی گئی جذباتی تقریر سن کر اہلیہ آبدیدہ ہو گئیں ، ترک صدر نے تقریر کے بعد اہلیہ کو گلے لگایا اور حوصلہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردگان اور اہلیہ کے درمیان محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے بلکہ وہ پوری دنیا کیلئے مثال ہیں جس کا ایک مظاہرہ پارٹی اجلاس کے دوران دیکھنے کو ملا، صدر رجب طیب ایردوان نے کردوں کے ہتھیار ڈالنے کے بعد پارٹی اجلاس سے خطاب کیا، اس تاریخی موقع پر ترک قوم کے لیے امن کے حصول کے حوالے سے اپنے شوہر کی کامیابی و بہترین تقریر پر ان کی اہلیہ امینہ ایردوان جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، تقریر کے دوران بھی آبدیدہ رہیں۔ تقریر کے بعد اسٹیج پر صدر ایردوان نے انھیں گلے سے لگا کر دلاسا دیا۔
بیوی شوہر کی غم گسار، شوہر بیوی کا حوصلہ ہوتا ہے
صدر رجب طیب ایردوان نے کردوں کے ہتھیار ڈالنے کے بعد پارٹی اجلاس سے خطاب کیا، اس تاریخی موقع پر ترک قوم کے لیے امن کے حصول کے حوالے سے اپنے شوہر کی کامیابی و بہترین تقریر پر ان کی اہلیہ امینہ ایردوان جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، تقریر… pic.twitter.com/md7Ka0f9Kx
— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) July 14,2025