پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی جانب سے خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر 2خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی خواتین کی 2مخصوص خالی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے،الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنے والی ثمر بلور نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،سابق رکن اسمبلی جمشیدمہمند کی اہلیہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔