اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے فیملی معاملات سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران واضح ریمارکس دیئے ہیں کہ فیملی کیسز میں معاوضوں کی ادائیگی کی اپیلیں سپریم کورٹ میں نہیں آنی چاہئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مختلف فیملی کیسز کی سماعت کی جس میں بچوں کے ماہانہ خرچے، جہیز کی واپسی اور دیگر معاملات زیر غور آئے۔
ایک مقدمے میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایک چھوٹے بچے کیلئے 25 ہزار روپے ماہانہ خرچہ بہت زیادہ ہے، اس پر جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیئے کہ ’اپنا بچہ ہے تو پچیس ہزار کچھ زیادہ نہیں ہے۔