پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف مسلم لیگ (ن )کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف مسلم لیگ (ن )کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کیلئے درخواست دائر کی،الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم منصفانہ نہیں کی، ہمیں 8کے بجائے 9خواتین کی مخصوص نشستیں دی جانی چاہئے تھیں،الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو 10مخصوص نشستیں دی ہیں،(ن )لیگ اور جے یو آئی کو 9،9نشستیں ملنی چاہئے تھیں،ہم نے صوبائی اسمبلی کی 5جنرل نشستیں جیتی ہیں۔