9مئی احتجاج کیس؛11ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور ،دیگر کی بریت درخواستوں پر نوٹس جاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادنے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 9مئی احتجاج کیس11ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں اوردیگر کی بریت درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 9مئی احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کے 29کارکنوں نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں، وکیل نے استدعا کی کہ ان کیسز میں تھوڑی لمبی تاریخ دے دیں، کارکن دور سے آتے ہیں،وکیل صفائی نے کہا کہ متعدد ملزم بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں،عدالت نے 11ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں اوربریت درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے،عدالت نے کیس کی سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap