لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 3-6 سے شکست دیدی۔
چین کےشہر دازھو میں کھیلےجانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی۔
پاکستان کی جانب سےعبداللہ اعوان اورعلی حنزلہ نے دو دو گول جبکہ آسام حیدر اورعاطف علی نے ایک ایک گول سکور کیا،بنگلہ دیش کی جانب سے اسماعیل حسین دو جبکہ دین اسلام نے ایک گول سکور کیا۔
پاکستان 9 جولائی کو چوتھا اور پول کا آخری میچ چین کے خلاف کھیلے گا۔