فرانس کا چین پر رافیل طیاروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام

سورس: Wikimedia Commons

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانسیسی خفیہ اور عسکری اداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ چین منظم طور پر فرانسیسی رافیل جنگی طیاروں کی عالمی فروخت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اتوار کے روز فرانسیسی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ چین کے سفارتخانے خاص طور پر ان ممالک کو ہدف بنا رہے ہیں جنہوں نے پہلے ہی رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، جیسے کہ انڈونیشیا، اور انہیں قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ فرانسیسی ساختہ طیاروں کے بجائے چینی جنگی طیارے خریدیں۔

فرانسیسی حکام اب اس مہم کے ردعمل میں رافیل طیاروں کی شہرت کو بچانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مہم نہ صرف فرانس کی دفاعی صنعت کو اقتصادی نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ ان سفارتی تعلقات کو بھی متاثر کر سکتی ہے جو فرانس نے ایشیائی ممالک کے ساتھ قائم کیے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap