اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی اعزاز سید صدر آصف علی زرداری کو ہٹائے جانے سے متعلق اپنی خبر پر ڈٹ گئے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ کچھ دوست صدر زرداری کو ہٹانے کی سازش سے متعلق میری دی گئی معلومات پر اعتراض کر رہے ہیں، بعض اسے غلط بھی قرار دے رہے ہیں۔ یاد رکھیے، کوئی ذمہ دار صحافی اتنی بڑی بات بغیر تصدیق کے نہیں کرتا۔ ماضی میں پرویز مشرف کے استعفے کا فیصلہ ہو یا جنرل عاصم منیر کا ڈیٹا لیک—ایسی کئی خبریں ابتدا میں تردید اور ناقابلِ یقین کہی گئیں، لیکن وقت نے انہیں درست ثابت کیا۔انتظار فرمائیے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل اعزاز سید نے دعویٰ کیا تھا کہ آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹائے جانے کا پلان بن چکا ہے اور اس پر ابتدائی کام بھی شروع ہو چکا ہے۔اس خبر پر سوشل میڈیا میں بحث جاری ہے کچھ لوگ اس خبر قیاس آرائی قرار دے رہے ہیں۔