سابق امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر انتقال کرگئے

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر ملتان میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے سینئر رہنماء اور سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب راؤ محمد ظفر ملتان میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

راؤ محمد ظفر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر اور الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق راؤ ظفر کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے جامعۃ العلوم معصوم شاہ روڈ پر ادا کی جائے گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap