صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل کی منظوری دے دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل کی منظوری دے دی، اس پر اطلاق آج رات سے ہوگا۔ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت نے مالی سال 26-2025 کے فنانس بل کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 26 جون کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال 26-2025 کے فنانس بل کی منظوری دے دی تھی۔اسی طرح قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 26-2025 کثرت رائےسے منظور کرلیا گیا تھا، اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحاریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئی تھیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap