ہری پور: اراضی کے تنازع پر چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

ہری پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں زمین کے تنازع پر خونیں تصادم کے نتیجے میں چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔


’’آ ج نیوز‘‘ نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت نازک اور ان کے بیٹے اویس کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں باپ بیٹے کو ان کے چچازاد بھائیوں نے اراضی کے جھگڑے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔


ادھر پشاور میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک کم سن بچہ جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


دونوں واقعات نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری کارروائی کرتے ہوئے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔


لاشوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔


ذرائع کے مطابق پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap