بدتمیزی اور بہتان تراشی کا جواب ہم کارکردگی سے دیں گے: عظمیٰ بخاری

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے فیصل آباد ڈویژن کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا ءبرقرار رکھنے کے لیے حکومت پنجاب نے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں۔عاشورہ کے دوران ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام اضلاع کی انتظامیہ، لوکل گورنمنٹس اور واسا کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک ،بھارت کشیدگی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں محرم الحرام کا موجودہ سال غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔بعض شرپسند عناصر افواہیں اور من گھڑت خبریں پھیلا کر حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن حکومت کسی کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بدتمیزی اور بہتان تراشی کا جواب ہم کارکردگی سے دیں گے۔ جو لاشوں پر سیاست کرتے ہیں، ان کے لیے مخصوص نشستوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ ہم غلطی کریں گے تو تسلیم کریں گے، وہ تو اکڑتے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap