کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں تقریبا 5 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ترجمان کےـ الیکٹرک کے مطابق اپریل 2025 کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی۔ ترجمان کے مطابق نیپرا نے پیر کے روز کےـ الیکٹرک کی اپریل 2025 کے عبوری ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔

سماعت میں کےـ الیکٹرک نے فی یونٹ 4.69 روپے ریلیف کی درخواست پیش کی۔ ترجمان کے مطابق عوامی سماعت سے قبل وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی درخواست مؤخر کی گئی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپرا تمام اسٹیک ہولڈرز کی آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی رقم سے متعلق فیصلہ جاری کرے گا، جس کو صارفین کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔کے الیکٹرک ترجمان نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کا اطلاق متعلقہ مدت پر ہوگا، ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے مختلف ذرائع (جنریشن مکس) کی بنیاد پر فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) لاگو ہوتی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap