گرمی کی شدید لہر, بجلی کی سپلائی معطل نہ ہو ،کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: سی ای او لیسکو

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گرمی کی شدید لہر کے باعث چیف ایگزیکٹو لیسکو نے بجلی کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدید ترین لہرکے باوجود لیسکو ریجن میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے اور چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ خود نگرانی کر رہے ہیں۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ہیٹ ویو کے پیش نظر پیشگی انتظامات مکمل کرلیے تھے جس کے ثمرات صارفین کو ملنا شروع ہوگئے ہیں، ریجن بھر میں جاری شدید ترین گرمی کے باوجود بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے، اس وقت لیسکو کے 2100سے زائد فیڈرز میں سے صرف 30 فیڈرز بند ہیں،5فیڈرز تکنیکی خرابی کے باعث جبکہ25مرمتی کام کے باعث بند ہیں جنہیں کچھ ہی دیر میں بحال کردیا جائے گا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap