فلپائنی شہری کی امارات میں اتنی بڑی لاٹری نکل آئی کہ زندگی ہی تبدیل ہوگئی

سورس: X

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک فلپائنی باشندے نے یو اے ای لاٹری کے حالیہ قرعہ اندازی میں ایک لاکھ درہم جیت لیے، جسے وہ خود اپنی زندگی کی ایک حیرت انگیز اور غیر متوقع خوش قسمتی قرار دیتے ہیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق شرون ٹرینیڈاڈ، جو سات سال سے عجمان میں ای ایم ٹی (ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن) کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے یو اے ای لاٹری کے بارے میں گوگل کے ایک اشتہار سے جانا۔ محض تجسس کی بنیاد پر اکاؤنٹ بنایا، لیکن کبھی سوچا نہ تھا کہ یہ عمل انہیں اپنے نام کا ایک دیو ہیکل کارڈ بورڈ چیک دلوا دے گا۔

شرون کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے اپنے آبائی وطن فلپائن میں نہ صرف اپنا خوابوں کا گھر تعمیر کریں گے بلکہ اپنی کاروباری خواہشات کی تکمیل بھی کریں گے۔ ان کے مطابق یہ رقم صرف ذاتی خوابوں تک محدود نہیں، بلکہ وہ اپنی کمیونٹی اور خاندان کے ضرورت مند افراد کی بھی مدد کریں گے، خصوصاً ان لوگوں کی جو طبی مسائل سے دوچار ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap