وہ موبائل فونز جن پر اب سے یوٹیوب نہیں چلے گی، بڑا اعلان ہو گیا

نیویارک (ویب ڈیسک) یوٹیوب کی جانب سے ایک ایپ اپ ڈیٹ جاری کی ہے جس کے بعد متعدد پرانے آئی فون ڈیوائسز کے لیے گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سروس کے لیے سپورٹ ختم ہو جائے گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس اپ ڈیٹ کے تحت یوٹیوب کے لیے آئی او ایس 16 یا اس کے بعد آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے آئی فونز کے لیے ویڈیو شیئرنگ سروس کو سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون 6 ایس، 6 ایس پلس، آئی فون 7، 7 پلس اورآئی فون ایس ای (فرسٹ جنریشن) کے لیے یوٹیوب سپورٹ ختم ہو جائے گی۔

یوٹیوب سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے بھی یکم جون سے پرانے آئی فونز کے لیے سپورٹ ختم کی گئی تھی۔اب آئی او ایس 15.1 یا اس سے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے آئی فونز پر ہی واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

واٹس ایپ اور یوٹیوب کی جانب سے پرانے ماڈلز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ کمپنیوں کے خیال میں نئے فیچرز کے لیے زیادہ بہتر ہارڈ وئیر کی ضرورت ہوتی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap