نوشہرہ میں 3 پوتے پوتیوں کو زہر دیکر قتل کرنےکےکیس میں دادی گرفتار

نوشہرہ (ویب ڈیسک) نوشہرہ میں 3 پوتے پوتیوں کو زہر دےکر قتل کرنےکےکیس میں دادی کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گرفتار خاتون کے بیٹے نے عدالت میں ماں کے خلاف بیان ریکارڈ کرادیا۔نوشہرہ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بیان دیتے ہوئے بچوں کے والد نے کہا کہ اس کی ماں کو اس کی بیوی پسند نہیں تھی،ماں نے اسے کھانے میں زہردے کرمارنے کی کوشش کی لیکن وہ کھانا بچوں نے بھی کھایا۔

خاتون کے بیٹے کا کہنا تھا کہ زہریلا کھانا کھانے سے میری بیوی تو بچ گئی لیکن بچے جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس نے بچوں کی دادی کوگرفتارکرلیا ہے، زہردینے کا واقعہ 19 مئی کو پیش آیا تھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap