اداکار ہمایوں سعید نے جوان اور فٹ رہنے کا راز بتا دیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید نے اپنے جوان اور فٹ رہنے کا دلچسپ راز بتادیا۔

جیو نیوز کے مطابق ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں اپنی فلم 'لو گرو' کی پروموشن میں مصروف ہیں اور ان کی یہ فلم عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔فلم کی پروموشن کے لیے دونوں سپر اسٹارز مختلف ممالک میں اپنے مداحوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں جب کہ دونوں کی جانب سے انٹرویوز دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اداکار ہمایوں سعید ویسے تو 57 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں لیکن اپنی فٹنس کی وجہ سے وہ اپنی عمر سے کم نظر آتے ہیں۔فلم کی پروموشن کی ایک تقریب کے دوران اداکار سے ان کے فٹ اور جوان رہنے کا راز پوچھا گیا جس کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ کیا میں آپ کو ابھی بابا نظر آرہا ہوں، جس پر شرکا ہنس پڑے۔

اداکار نے کہا کہ ورزش کیا کریں، فٹنس کا خیال رکھیں اور لوگوں سے کڑنا، دوسروں سے جلنا چھوڑ دیں، اپنے کام پر توجہ دیں اس سے آپ تندرست رہیں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ لوگوں سے جلنا اور حسد انسان کو ختم کردیتا ہے، آپ حسد کرنا چھوڑ دیں اور ٹینشن لینا چھوڑ دیں، ہمیشہ جوان رہیں گے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap