ملزم کی وہ غلطی جس کی وجہ سے وہ پکڑا گیا، ثناءیوسف قتل کیس میں اہم انکشاف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قاتل مقتولہ کا فون بھی ساتھ لے گیا اور یہی اس کی گرفتاری کی وجہ بنا۔

نجی ٹی وی ’’دنیا نیوز‘‘ کے پروگرام’’ نقطۂ نظر ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رپورٹر عابد تنولی نے بتایا کہ قتل ہونے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش کو جدید طریقۂ کار کے تحت آگے بڑھانا شروع کیا۔ مقتولہ کے موبائل فون کی سی ڈی آر نکلوائی گئی تو 37 لوگوں کی 300 کالز کو ٹریس کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گیا تھا اور یہی اس کی غلطی ثابت ہوئی۔ پولیس پہلے 12 گھنٹوں کے دوران ہی اس نتیجے پر پہنچ گئی کہ اصل ملزم فیصل آباد فرار ہوچکا ہے، کیونکہ ملزم عمر اور مقتولہ ثنا ءکے موبائلز کی لوکیشن ایک ہی جگہ کی آر ہی تھی۔ بعد ازاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔

سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم احتیاطی تدبیر کے طور پر مقتولہ کا موبائل لے کر گیا کہ کہیں اس کی موبائل میں کوئی تصویر وغیرہ نہ بن گئی ہو لیکن وہی موبائل اس کی گرفتاری کا سبب بن گیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap