کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد پھر زلزلے سے لرز اٹھا، کراچی میں دو روز میں 11 واں زلزلہ آیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 2.6 ریکارڈ گہرائی40 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مشرق میں 5 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے شہر قائد میں دو روز کے دوران 10 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔