3 بھارتی شہری ایران میں لاپتہ، جاسوس ہونے کا امکان ،دونوں ملکوں کے درمیان رابطے جاری

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 3 بھارتی شہری ایران میں لاپتہ ہو گئے، گمشدہ بھارتی شہریوں کی بازیابی کے لیے تعاون کی بھارتی درخواست پر بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان رابطے جاری ہیں، بھارت کے تہران میں واقع سفارت خانے کو بھی تمام اقدامات سےآگاہ رکھا جا رہا ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق اسی دوران سوشل میڈیا پر بعض سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے لکھا ہے کہ بھارت ایران کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کےلیے فارورڈ بیس کے طور پر استعمال کرتا رہا ہے، ممکنہ طور پر یہ لاپتہ بھارتی ایسے لوگ ہو سکتے ہیں جو پکڑے گئے ہوں۔ایک اور تبصرہ نگار نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں کی گمشدگی کی بات کر کے معاملے کو دوسرا رنگ دے رہا ہے۔ یہ تینوں لاپتہ بھارتی ممکنہ طور پر بھارتی جاسوس ہو سکتے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap