یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا پرسٹائن پرائیویٹ سکول دبئی کا دورہ، تدریسی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مخلصانہ کاوشوں پر خراج تحسین

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دبئی میں پرسٹائن پرائیویٹ سکول کا دورہ کیا جہاں سکول کی بانی ڈائریکٹر شاہدہ سلام، عبدالسلام اور سکول انتظامیہ کے دیگر سینئر ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران شاہدہ سلام نے سفیر کو 1992ء میں سکول کے قیام سے لے کر اب تک کے سفر کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پرسٹائن پرائیویٹ سکول نے فاونڈیشن سٹیج سے لے کر اے لیول تک 47 متنوع قومیتوں کی نمائندگی کرنے والے طالب علموں کو مسلسل معیاری تعلیم فراہم کی ہے۔

سفیر نے مختلف کلاسوں میں طلباء کے ساتھ کھل کر بات چیت کی اور ان کے اعتماد اور واضح سوچ کو سراہا۔ متحدہ عرب امارات میں تعلیم کے لئے سکول کے تعاون کو سراہتے ہوئے سفیر فیصل ترمذی نے پرسٹائن پرائیویٹ سکول کے بانی اراکین اور انتظامیہ کی تدریسی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مخلصانہ کاوشوں کی تعریف کی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap