شارک کے حملے میں جان بچ گئی لیکن خاتون کو ڈراؤنے خوابوں نے پریشان کر دیا

سورس: Wikimedia Commons

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ریچل سمتھ جمیکا کے شہر مونٹیگو بے کے روز ہال بیچ پر پانی میں چہل قدمی کر رہی تھیں جب ایک شارک نے اچانک ان کے بائیں ہاتھ پر حملہ کر دیا۔ ان کی رنگ فنگر تقریباً کٹ چکی تھی اور خون مسلسل بہہ رہا تھا۔

دی سن کے مطابق ریچل کی بڑی بہن لیزا اس وقت ان کے ساتھ تھیں، جنہوں نے شارک کو پانی میں بھاگتے ہوئے دیکھا اور فوراً اپنی بہن کو بچا کر ساحل تک لے آئیں۔ فوری طبی امداد کے بعد انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں بتایا گیا کہ ریچل کے ہاتھ کی انگلیوں کے پٹھے اور اعصاب بری طرح متاثر ہوئے ہیں، اور فوری پلاسٹک سرجری کی ضرورت ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap