اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ پاکستان کے مسٹر جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں میڈم جسٹس مسرت ہلالی اور مسٹر عامر فاروق پر مشتمل 3 رُکنی بنچ نے منگل 27 مئی کو صحبت پور پی بی 15 سے پیپلز پارٹی کے اُمیدوار میر دوران خان کھوسہ کی جانب سے اس حلقے سے 8 فبروری 2024 کے انتخابات میں منتخب رکن صوبائی اسمبلی ،مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعمیرات و عمارات کے خلاف الیکشن اپیل کی باقاعدہ سماعت کرتے ہوئے ان کی جانب سے دائردہ الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلے کے خلاف اپیل کو حقائق و گواہوں کے بیانات کے تناظر اور قانونی جواز کی بنیاد پر مسترد کرتے ہوئے ان کی اپیل خارج کردی۔ اور یوں میر سلیم احمد خان کھوسہ کی کامیابی و اس بابت الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن اور الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے جج مسٹر جسٹس روزی خان بڑیچ کے فیصلے کو بحال رکھا۔
اس مقدمہ میں میر دوران خان کھوسہ کی جانب سے کیس کی پیروی میر نادر علی چھلگری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور میر سلیم احمد خان کھوسہ کی جانب سے امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ عدالت عظمیٰ پاکستان اسلام آباد میں پیش ہوئے ۔