لیسکو میں شجرکاری مہم شروع ،ماحولیاتی تبدیلیوں کیخلاف   اپنی ذمہ داری اداکریں گے : سی ای او


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کے”سرسبز و صاف“ ویژن کے تحت لیسکو میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں لیسکو کے ریجنل ٹریننگ سنٹر میں جاری ریونیو سٹاف ٹریننگ کے شرکاء نے پھلدار پودے لگائے، جس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہے تاکہ ہمارا ملک سرسبز و شاداب ہو اور ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مدد مل سکے۔

اس موقع پر تربیتی پروگرام کے انچارج عمران انور نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید ہے کہ دیگر تربیتی سیشنز کے شرکاء بھی اس مہم کا حصہ بنیں گے اور آر ٹی سی کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا حصہ ضرور شامل کریں گے۔

واضح رہے کہ لیسکو چیف انجینئر محمد رمضان بٹ نے لیسکو کے تمام دفاتر میں درخت لگانے اور صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے.

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap