وہ ملک جس کو  ایشیا کی بہترین سیاحتی منزل قرار دے دیا گیا، یہ دبئی نہیں بلکہ۔۔۔

سورس: Pexels

کوالا لمپور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ملائیشیا نے اپنی متنوع سیاحتی پیشکشوں کی بدولت ٹرپ ڈاٹ کام کی ایشیا پر مبنی عالمی درجہ بندی میں 19 مختلف زمروں میں سب سے آگے آنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس ملک کی فیملی فرینڈلی جگہیں، خوبصورت قدرتی مناظر اور اعلیٰ معیار کے ہوٹل و ریستوران سیاحوں کو بے حد پسند آ رہے ہیں۔

ڈان کے مطابق لنکاوی جزیرہ اپنے ہوٹلوں، ولاز اور انڈر واٹر ورلڈ کی بدولت کئی بار نمایاں ہوا، جبکہ اسے ایشیا کی بہترین ساحلی منزلوں میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح صباح کے ساحلی شہر سیمپورنا کو بھی بہترین ساحلی مقام کا اعزاز ملا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap