کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ؛ 427 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم صرف 2 رنز پر ڈھیر

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)لندن میں کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جب رچمنڈ سی سی کلب کی پوری ٹیم 427 رنز کے تعاقب میں صرف 2 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز رپورٹ کے مطابق رچمنڈ کرکٹ کلب کی فورتھ الیون صرف دو رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، جن میں سے صرف ایک رن بیٹر (بلے باز) نے بنایا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ناقابلِ یقین واقعہ ہفتے کے روز مڈل سیکس کاؤنٹی لیگ کے ایک میچ میں پیش آیا، جہاں رچمنڈ کو 427 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف درپیش تھا۔ لیکن رچمنڈ کے بلے باز صرف 5.4 اوورز میں ہی ڈھیر ہو گئے، جو کرکٹ کے اعداد و شمار کی تاریخ میں ایک نئی مثال بن گئی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap