کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سفارتی محاذ پر سبکی یا معاملہ کچھ اور، بھارتی رہنما امریکا کیخلاف ہی بیان داغنے لگے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ششی تھرور کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اُن کا نام لئے بغیر نااہل قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بش، اوباما سمیت پانچ امریکی صدور کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں مگر موجودہ امریکی صدر میں وہ خوبیاں نہیں ہیں جو سابق صدور میں تھیں۔ششی تھرور نے کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں دانش مندانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap