زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضا ٹاس سےصرف 10 منٹ پہلے  انگلینڈ سے سیدھا قذافی اسٹیڈیم پہنچ کر میچ جیتا گئے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل 10کے فائنل میچ میں سکندر رضا نے کانٹے دار میچ میں 7گیندو ں پر 22سکور کر کے لاہور قلندرز کو میچ جیتا دیا ۔ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار آل راؤنڈر سکندر رضا نے اپنی پیشہ ورانہ لگن اور کھیل سے محبت کی ایسی مثال قائم کی جو شائقین کرکٹ کو مدتوں یاد رہے گی۔صحافی موسیٰ وڑائچ نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ سکندر رضا دو روز قبل تک انگلینڈ میں اپنی ٹیم کے ساتھ مصروف تھے مگر گزشتہ رات انہوں نے برمنگھم میں ڈنر کیا اور رات گئے فلائٹ کے ذریعے ابو ظہبی روانہ ہوئے، وہاں ناشتہ کیا اور فوری طور پر لاہور کے لیے روانہ ہو گئے۔حیران کن طور پر سکندر رضا قذافی اسٹیڈیم لاہور میچ کے ٹاس سے محض دس منٹ قبل پہنچے اور بغیر کسی آرام یا تیاری کے میدان میں اترے۔ایسی ہنگامی صورتحال کے باوجود انہوں نے نہ صرف میچ میں شرکت کی بلکہ شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار بھی کیا۔یہ مثال واضح کرتی ہے کہ سکندر رضا جیسے پروفیشنل کھلاڑی کھیل سے کس قدر محبت کرتے ہیں اور اپنی ٹیم کے لیے کس حد تک جانے کو تیار ہوتے ہیں۔ شائقین اور ناقدین نے ان کی اس لگن کو خوب سراہا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap