گلگت حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 4 دوستوں کی لاشیں گجرات پہنچا دی گئیں


گجرات ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گلگت میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 دوستوں کی لاشیں گجرات میں واقع ان کے آبائی گاؤں پہنچا دی گئیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق جاں بحق ایک نوجوان عثمان ڈار کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ساروکی میں ادا کی گئی۔حادثے میں جاں بحق سلیمان نصراللّٰہ کے اہلِ خانہ کے مطابق اس کی نمازِ جنازہ موضع جسوکی میں ادا کی جائے گی۔ دیگر کی نمازِ جنازہ کل نواحی گاؤں کوٹ گھکہ میں صبح ساڑھے 10 بجے ادا کی جائے گی۔

اہلِ خانہ کے مطابق چاروں دوست 12 مئی کو گھروں سے شمالی علاقہ جات کی سیر کے لیے نکلے تھے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap