راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 بھارتی سپانسرڈ خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی سپانسرڈ خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔دوسری کارروائی سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔ تیسری کارروائی خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ 3خوارج کو ہلاک کیا۔ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ہلاک خوارج ان علاقوں میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔