بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش نے بھارت کی سرکاری کمپنی گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینیئرز لمیٹڈ کے ساتھ کیا گیا 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا۔یہ معاہدہ جولائی 2024 میں کیا گیا تھا جس کے تحت بنگلادیشی بحریہ کے لیے ایک جدید ٹگ بوٹ تیار کی جانی تھی جو گہرے سمندر میں مشنز کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی۔

بھارت کی وزارتِ دفاع کے تحت کام کرنے والی گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینیئرز لمیٹڈ نے 21 مئی کو اسٹاک ایکسچینج میں فائلنگ کے ذریعے معاہدہ منسوخ ہونے کی تصدیق کی، کمپنی نے بیان میں کہا کہ یہ منسوخی متوقع تھی اور بنگلادیشی حکومت سے بات چیت کے بعد عمل میں آئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے سرکاری طور پر معاہدہ منسوخ کرنے کی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق تجزیہ کار اس اقدام کو بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میں بنگلادیشی مصنوعات پر درآمدی پابندیاں عائد کیے جانے کا ردعمل قرار دے رہے ہیں۔یہ معاہدہ گزشتہ سال جولائی میں بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دینیش کے تریپاٹھی کے دورہ بنگلادیش کے دوران طے پایا تھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap