حیدرآباد میں ’’جے ایف تھنڈر 17 ‘‘نام کا 40 من وزنی بیل توجہ کا مرکز بن گیا ،خریدار بارات کی شکل میں پہنچے ، کتنے میں فروخت ہوا ؟ جانیے


حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حیدرآباد میں ’’جے ایف تھنڈر 17 ‘‘نام کا 40 من وزنی قربانی کا بیل شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔اس بیل کو خریدنے کے لیے آنے والے تاجر بارات کی شکل میں پہنچے تو کئی پکوانوں سے ان کی خاطر مدارت کی گئی۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق عیدِ قرباں سے قبل حیدر آباد کے علاقے لیاقت کالونی میں 40 من وزنی قربانی کے جانور کے خوب چرچے ہیں، مویشیوں کے تاجر شاہ رخ نے اپنے بھاری بھر کم جانور کی قیمت لگائی تو سودا 50 لاکھ روپے میں طے ہو گیا۔جب بچھڑے کی رخصتی کا وقت آیا تو شاہ رخ نے پنڈال سجا لیا، بارات کی شکل میں خریدار کے ساتھ آنے والے افراد کی خوب خاطر تواضع کی گئی، یہی نہیں بلکہ مہمانوں اور میزبانوں نے ایک دوسرے کو نوٹوں اور پھولوں کے ہار پہنائے اور ثقافتی اجرک پیش کیں۔خوبصورت اور بھاری بھرکم قربانی کے جانور کو دیکھنے کے لیے شہری دور دور سے آ رہے ہیں اور سیلفیاں بنا کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap