لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے اخبارات کو آئی پی ایل (ٹینڈر نوٹس )اشتہارات سابقہ پالیسی کے تحت فوری طور پر بحال کئے جا رہے ہیں۔ اس فیصلے پر آئندہ چند روز میں مکمل عمل درآمد ہوتا نظر آئے گا۔ یہ اعلان سید طاہر رضا ہمدانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب نے اے پی این ایس پنجاب کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ غلام صغیر شاہد ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب، شفقت عباس ڈائریکٹر پی آئی ڈی لاہور بھی موجود تھے۔ سینیٹر سید سرمد علی صدر اے پی این ایس نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
پنجاب میں اخبارات کے لیے آئی پی ایل(ٹینڈر نوٹس) اشتہارات کی بحالی کا اعلان
ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔