کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں سول ہسپتال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث پولیس اہلکار کو عید گاہ پولیس نے گرفتارکیا، گرفتار پولیس اہلکار تھانہ گارڈن میں تعینات تھا اور کچھ عرصہ قبل پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔
گرفتار پولیس اہلکار نے ستمبر 2024 میں تھانہ عید گاہ کی حدود سے 125 موٹرسائیکل چوری کی تھیں، گرفتار پولیس اہلکار نے موٹرسائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔