روس کی یوکرین میں یورپی امن دستوں کی ممکنہ تعیناتی کی مخالفت

ماسکو (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین میں یورپی امن دستوں کی ممکنہ تعیناتی کی مخالفت کردی۔

اقوام متحدہ کے ویانا دفتر میں روس کے نئے مستقل مندوب میخائل الیانوف نے کہا کہ 2 وجوہات کے سبب یورپی امن دستے قبول نہیں کیے جاسکتے۔انہوں نے کہا کہ اول یہ کہ یورپی یونین غیرجانبدار نہیں جب کہ امن دستے غیرجانبدار ہونے چاہئیں، دوسرا روس، یوکرین میں یورپی امن دستوں کا یکسر مخالف ہے۔

میخائل الیانوف نے مزید کہا کہ روس کو الٹی ترتیب کسی صورت برداشت نہیں۔

دوسری جانب روسی ایجنسی کا دعویٰ تھا کہ یورپ ایک لاکھ اہلکاریوکرین میں تعینات کرنا چاہتا ہے، برطانیہ اور فرانس نے امن دستے یورپ بھیجنے پر غورکیا تھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap