زمبابوے کیخلاف سیریز میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے سینئیر کھلاڑیوں کو آرام کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں برس نومبر میں زمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سمیت سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انکی جگہ نوجوان پلئیرز کو موقع ملنے کا امکان ہے۔

انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے بعد بابراعظم، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا ہے۔

اس سیریز میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، اور نسیم شاہ کو واپس اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا اور ممکنہ طور پر محمد رضوان کو قیادت کے فرئض سونپے جاسکتے ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد بابراعظم کی کپتانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد وہ مستفیٰ ہوگئے جبکہ کپتان کے نام کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap