بہاولپور میں ماں کی بروقت اطلاع پر نابالغ لڑکی کی بوڑھے سے شادی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

بہاولپور (ویب ڈیسک) قطب پور پولیس نے ضلع لودھراں کے گاؤں محمد پور گھوٹا میں ایک نابالغ لڑکی کی عمر رسیدہ شخص سے شادی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق انہیں ایک بیوہ نے ایمرجنسی ہیلپ لائن پر اطلاع دی کہ اس کے سسرال کے 3 افراد ریحان، عزیز اور اعجاز ان کی 14 سالہ بیٹی کی زبردستی شادی ایک بوڑھے شخص سے کر رہے ہیں۔شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزمان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap