ملک میں ناراضگی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں: اسحاق ڈار

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملک میں ناراضگی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں اور ناراضگیوں کو چھوڑ کر پاکستان کو آگے لےکر جانے کی ضرورت ہے۔


کوئٹہ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قوم کو دل کی گہرائیوں سے یوم آزادی مبارک ہو، پاکستان تاقیامت قائم و دائم رہے گا، پاکستان ایک گلدستہ ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی کرےگا۔ نائب وزیراعظم کہنا تھا کہ 2017 میں پاکستان دنیا کی 24 ویں بہترین معیشت بن چکا تھا، پاکستان سٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیا میں نمبر ون تھی، پاکستان کے پاس اربوں کھربوں روپے کی معدنیات ہیں، پاکستان ایٹمی قوت ہے اب معاشی قوت بھی بنانا ہے، پاکستان مستقبل میں ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہو گا، مل کر عہد کریں ہم نے سازش کا حصہ نہیں بننا،ناراضگیوں کو چھوڑ کر پاکستان کو آگے لےکر جانے کی ضرورت ہے، ملک میں ناراضگی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں۔ دوسری جانب نوشہرہ میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، پاکستان کےلئے قربانیاں دیتے آئے ہیں اوردیتے رہیں گے۔


عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 9 مئی والوں نے خیبرپختونخوا کو لہولہان کردیا، عزم استحکام کا نعرہ اس لئے لگایا گیا کہ پاکستان کو محفوظ کرنا ہے، ملک سے مہنگائی اوربے روزگاری کا خاتمہ کریں گے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap