اسلام آباد کلب میں اہم شخصیت کی بیٹی کو ہراساں کیئے جانے کا واقعہ، اہم قدم اٹھا لیا گیا

سورس: Facebook

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کلب میں اہم شخصیت کی بیٹی کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا تو اسلام آباد کلب کی انتظامیہ کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ملزم اسلام آباد کلب ممبر راجہ مسعود کے مہمان کے طور پر آیا تھا اوراس نے اسلام آباد کلب میں اہم شخصیت کی بیٹی کو ہراساں کیا۔ جس کے بعد کلب ممبر راجہ مسعود کی ممبرشپ معطل کردی گئی ہے جبکہ ملزم واصف کریم کے آئندہ سے اسلام آباد کلب میں داخلے پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے۔

اسلام آباد کلب کی انتظامیہ نے دونوں افراد سے متعلق آفس آرڈر جاری کردیا ہے۔ سیکرٹریٹ پولیس مقدمہ درج کر کے مبینہ جنسی ہراسگی کے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔یاد رہے کہ واقعہ 3اگست کی رات کو اسلام آباد کلب میں پیش آیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap