اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت ایسی قانون سازی کرنے جارہی ہے جس سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملیں، سپریم کورٹ کی آئینی ذمہ داری ہے کہ فیصلے پر عمل کرائے۔
الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش ہونے پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ امید ہے سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر عمل کرائے گی، پی ٹی آئی آئین سے متصادم کسی بھی قانون سازی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔
انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاکہ پی ٹی آئی کے دیگر ایم ایز کے بھی نوٹیفکیشن جاری کرے۔