منیب فاروق نے اے ٹی سی سرگودھا کا فیصلہ ریاستی برہمی کا نتیجہ قرار دے دیا

سورس: X

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن منیب فاروق نےتحریک انصاف کے خلاف انسداد دہشتگری عدالت سرگودھا کے فیصلے کو ریاستی برہمی کا نتیجہ قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ اے ٹی سی سرگودھا نے 9 مئی کے کیس میں تحریک انصاف کے 32 ارکان کو سزائیں سنائی ہیں۔

منیب فاروق نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا "9مئی کے حملوں سے متعلق سرگودھا کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان صاحب سمیت پی ٹی آئی کی قیادت حقیقت سے بہت دور ہے۔ جہاں نو مئی کے حملوں کے اثرات تاریخی تھے، وہاں ردعمل بھی غیر معمولی ہونا فطری ہے۔ حکومت کے مطابق آج کا فیصلہ مکمل طور پر قانونی بنیاد اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔ لیکن تاریخ یہ بتاتی ہے کہ ریاستی برہمی کے آگے دلیل اور قانون ہمیشہ بے بس ہو جاتے ہیں۔ "

انہوں نے مزید کہا "شائد میری بات کچھ حلقوں کو بری لگے مگر عمران خان صاحب اور پی ٹی آئی کے پاس نو مئی حملوں کی ذمہ قبول اور معافی کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔"

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap