9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمودالرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا

سورس: Wikimedia Commons

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق عدالت نے شیر پاؤ پل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو اس مقدمے میں بری کردیا گیا جب کہ آٹھ ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سزا پانے والوں میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمودالرشید بھی شامل ہیں۔ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 14 میں سے 6 لوگوں کو بری کیا۔علی حسن، افضال عظیم پاہٹ ایڈووکیٹ، خالد قیوم اور ریاض حسینکوبھی 10 دس سال قیدکی سزا سنائی گئی۔

افضال عظیم پاہٹ ایڈوکیٹ نے عام انتخابات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap