کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں اربوں روپے کی 26 جائیدادوں کے جعلی دستاویزات تیار کرنے کے کیس کا حتمی چالان جمع کرا دیا گیا جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چالان کے مطابق مقدمے میں سرکاری افسران سمیت 32 افراد نامزد ہیں جبکہ 23 ملزمان مفرور ہیں، کیس کے مرکزی ملزم منور علی دھاریجو سمیت 9 ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔
چالان میں بتایا گیا ہے کہ کچھ جائیدادیں منور علی دھاریجو کے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کے نام پر منتقل کی گئیں۔