اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت مل گئی

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی کوششوں سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ایف بی آر کی پالیسی کے تحت 120 دن کی فری موبائل فون رجسٹریشن کی سہولت فراہم کردی۔پی ٹی آئی کاکہنا ہے کہ اقدام کامقصد اوورسیز کے لئے ڈیجیٹل رسائی کوآسان بناناہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ایف بی آر کی پالیسی کے تحت 120دن کی فری موبائل فون رجسٹریشن کی سہولت فراہم کردی ہےاوورسیز کو پاکستان آنے پر 120 دن کے لیے ٹیکس فری رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہوگی۔پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اپنے ہر دورے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو ایف بی آر کی پالیسی کے تحت 120 دن کے لیے موبائل ڈیوائسز کی ایف بی آر ٹیکس فری رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہوگی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap