حکومت عمران خان کی رہائی اور مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ سوچ نہیں رکھتی: منیب فاروق

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)منیب فاروق نے کہا ہےکہ حکومت مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ سوچ نہیں رکھتی اور نہ ہی کوئی یہ سوچ رہا کہ عمران خان کو رہا کروا یا جائے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام ''نقطہ نظر،، میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر فریب کر رہی ہے کہ مذاکرات کرلوتاکہ سیاسی حریف کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا یا جا سکے ، اگر اس حوالے سے سنجیدہ سوچ ہوتی تو اسٹیبلشمنٹ کے لیے بہت آسان ہے کہ وہ دونوں فریقین کو بٹھا کر مذاکرات کروا دیں۔پی ٹی آئی کے اسیر رہنما یقینی طور پر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن ان کو اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ ہم دیوار سے ٹکر مار رہے ہیں اس لیے انہوں نے سوچا ہے کہ کوئی راستہ نکالنا پڑے گا ورنہ ہم تو جیل میں ہی رہیں گے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap