اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محسن نقوی کی چیئرمین پی سی بی تقرری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ محسن نقوی کی تقرری نگران وزیراعظم نے کی جو غیرقانونی ہے،محسن نقوی کی تقرری غیرقانونی قراردی جائے،وکیل پی سی بی نے کہاکہ محسن نقوی کی تقرری قانون کے مطابق ہوئی،موجودہ وزیراعظم نے بھی تقرری پر اعتراض نہیں کیا۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کا مختصر فیصلہ آج ہی جاری ہونے کا امکان ہے۔